مدارس کیخلاف سازشیں‘ بیرونی منصوبے خاک میں ملا دینگے‘ عبدالرؤف ربانی 

مدارس کیخلاف سازشیں‘ بیرونی منصوبے خاک میں ملا دینگے‘ عبدالرؤف ربانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) دینی مدارس میں مختلف ٹیموں کی طرف سے  سروے فارم کی تقسیم اور انھیں بجلی کا بل، تنخواہ و دیگر مراعات کا لالچ دینا ایک بیرونی منصوبہ ہے جو ایف اے ٹی ایف بل کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر دینی مدارس پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں، متنازع اور غیر شرعی وقف املاک ایکٹ کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ ملک (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے ممتاز و مرکزی رہنما علامہ عبدالرف ربانی،جمعیت علما اسلام (س)کے مرکزی نائب امیر مفتی حبیب الرحمن درخواستی، مسؤل وفاق المدارس مولانا عامر فاروق عباسی, قاضی خلیل الرحمن، چوہدری ریاض احمد نوری، قاری عظیم بخش رحیمی، قاری ظفر اقبال شریف  نے مکی مسجد میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے مساجد و مدارس کو بھیجے گئے فارم واپس لیئے جائیں اور دینی مدارس و جامعات میں مختلف ایجنسیوں کے افراد کی آمد اور مختلف پروفارمے  پر کرنے کے سلسلے کو موقوف کیا جائے،  مختلف ٹیمیں تین سو سے زائد مدارس میں جاچکی ہیں اور رجسٹریشن کے نام پر مدارس کو ہراساں کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے، مدارس کے خلاف منصوبے بنانے والوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو ملکی سطح پر ایک بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، مدارس کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے وفاق المدارس کی قیادت سے ہمارے رابط مکمل ہوچکے ہیں آئندہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے   انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو دین سے دور کیا جائے بیرونی سازش کے تحت مدارس پر قدغن لگائی جارہی ہے رجسٹریشن کے راستے میں حکومت خود رکاوٹ ہے حکومت دینی مدارس کے بچوں اور علما کرام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہی ہے اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو وفاق المدارس کے پانچوں بورڈ اس اقدام کی بھرپور مذاحمت کریں گے۔
عبدالرؤف ربانی