ننگرہار: کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا  سربراہ منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک

ننگرہار: کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا  سربراہ منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک

  

 کابل(آن لائن)کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ آفریدی افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈر منگل باغ آفریدی اس کا گروپ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)پاکستان سے وابستہ رہا ہے۔اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ  اور ان کے چار ساتھیوں اور تحریک طالبان پاکستان خیبر ایجنسی کے ایک کمانڈر کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں معاونت پر لاکھوں روپے کے انعامات مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

 منگل باغ 

مزید :

صفحہ اول -