خاتون سمیت 2 افراد قتل‘ حادثات میں مستری‘ بزرگ جاں بحق

خاتون سمیت 2 افراد قتل‘ حادثات میں مستری‘ بزرگ جاں بحق

  

ماچھیوال‘ رحم یار خان‘ لیاقت پور (نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ) بھائی کے ہاتھوں بہن، سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے تفصیل کے مطابق ماچھیوال بنگلہ روڈ اکبر ٹان کی رہائشی کلثوم بی بی کا گزشتہ روز لین دین کے معاملے پر بھائیوں سے جھگڑا ہوا جس پر صبح سویرے بھائی منیر احمد سکنہ 515 ای بی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی فائر کلثوم بی بی کو گلے میں لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی پولیس تھانہ ماچھیوال نے (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسرے واقعہ میں نواحی گاں 545 ای بی بلوچ والا میں گھریلو جھگڑے پر ظفر اقبال شیخ نے درانتی کے وار کرکے بہنوئی اللہ دتہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی دونوں واقعات میں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنہیں تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔ غوثیہ کالونی تحصیل لیاقت پور کا رہائشی اکبرخان میپکو کمپلیکس کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ کی دوسری منزل پر پلستر کر رہا تھا کہ اوپر سے گزرنے والی گیارہ کے وی کی تاروں سے چھو گیا اسے فوری طور پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر میں گیس بھی موجود نہیں تھی متوفی نے پسماندگان میں پانچ بچے اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے۔ جبکہ خان گڑھ شہر میں جی ٹی روڈ قومی شاہراہ پر حادثہ ہوا‘ بزرگ جاں بحق ہوگیا‘ قاتل روڈ پر المناک حادثہ خان گڑھ پوسٹ آفس کے سامنے ہوا، جہاں دو رکشوں میں تصادم کے باعث گرڈاسٹیشن خان گڑھ کا رہائشی اللہ رکھا گوندل جاں بحق ہوگیا، خان گڑھ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -