محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان‘ چند دنوں میں فیصلہ

 محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان‘ چند دنوں میں فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) محکمہ پولیس پنجاب میں ایک بار پھر گریڈ 20 کے پولیس افسران کے آئندہ چند دنوں میں  تبادلوں کے امکان ظاہر کیئے جارہے ہیں۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ  وسیم خان سیال کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور۔اشفاق خان کو آر پی او سرگودھا۔خرم شاہ کو آر پی او ملتان۔احمد ارسلان کو آر پی او ساہیوال جبکہ طارق قریشی کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل تعینات کرنے بارے گزشتہ روز پولیس حلقوں میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ہیں۔تاہم کسی بھی مصدقہ ذرائع (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)
نے مذکورہ افسران کے تبادلے ہونے بارے تصدیق نہیں کی ہے۔یہاں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آر پی او ملتان احمد ارسلان بھی ہوسکتے ہیں۔
امکان