سندھ میں گھوسٹ سکولوں کو سسٹم سے نکالا جائے گا، سعید غنی 

 سندھ میں گھوسٹ سکولوں کو سسٹم سے نکالا جائے گا، سعید غنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایسے تمام سکولز جو گھوسٹ ہوں ان کو سسٹم سے نکالا جائے تاکہ ان سکولز کے وسائل دوسرے سکولزمیں بروئے کار لائے جاسکیں گے۔ وزیر سکول ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیر و دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں صوبے بھر کی موجودہ تعمیرشدہ سکولز کیلئے سندھ ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پالیسی پر دوبارہ غوروخوض کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سکولزکوگوگل میپ پر لوکیٹ کردیا گیا ہے، جس سے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کلومیٹر کے رقبے میں کتنے سکولز واقع ہیں اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ایسے تمام سکولزجو گھوسٹ ہوں ان کو سسٹم سے نکالا جائے۔
 سعید غنی 

مزید :

صفحہ اول -