ممنوعہ،زائدالمیعاداشیائے خورونوش کی فروخت،15فوڈپوائنٹس سیل  

ممنوعہ،زائدالمیعاداشیائے خورونوش کی فروخت،15فوڈپوائنٹس سیل  

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔439 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت پر15 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ353 مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال،ملاوٹی اشیاء کی فروخت پر اورنگزیب مشری(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

 پتاشہ یونٹ، عمر کریانہ سٹور، سانول 2کریانہ سٹور اور شوکت بریانی پوائنٹ کو سیل کردیا۔ اسی طرح مرچوں میں رنک کی ملاوٹ، پاپڑ کی تیار ی میں مضرصحت اجزاء کی ملاوٹ، بیکری مصنوعات کی تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر گرائنڈنگ یونٹ، کچاپاپڑ فیکٹری اور بیکری کو سربمہر کیاگیا۔ وہاڑی میں اے ایچ فوڈزحامد نمکو پروڈکشن یونٹ کو کھلے، ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ جبکہ ساہیوال میں طلحہ حمزہ پکوڑیوں والے کورینسڈ آئل اور دیگر مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل کیا۔ڈی جی خان میں المکہ کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد  مشروبات کی فروخت، سدا بہار بیکرز کو ای پی او کی خلاف ورزی جبکہ مظفرگڑھ میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر خان سپر سٹور کو سربمہر کیا گیا۔ رحیم یارخان میں زائدالمیعاداشیائے خورونوش کی فروخت پرکورائی کریانہ سٹور، بہاولنگر میں مدینہ ٹریڈرز گولی ٹافی یونٹ، المعصوم کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر اور سٹارچ کی موجودگی پرسیل کیا۔علاوہ ازیں متعددفوڈپوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی پر2لاکھ سے زائد جرمانے  جبکہ معمولی نقائص پر353کواصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ 

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -