ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

 ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

  

 ملتان (وقا ئع نگار)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، مویشی،موٹرسائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے گول باغ محمد اسامہ سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگیا،تھانہ قطب پور کے علاقے صدیق آباد ہارون کی موٹرسائیکل، محمد اعجاز کی دوکان سے کبوتر مالیت 40ہزار،(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

تھانہ ممتازآباد کے علاقے محلہ قزافی ابو مغیر کی موٹرسائیکل، بوسن روڑ رضوان اشرف کا موبائل مالیت20ہزار،گردیزی مارکیٹ دانش اقبال کی جیب سے موبائل، صدیقیہ روڑ محمد اسماعیل، چونگی نمبر پانچ محمد یونس کی موٹرسائیکلیں، مخدوم رشید کے علاقے عمران کے بھانہ سے بیل مالیت1لاکھ50ہزار، محمد علی رقبہ سے ٹرانسفارمر مالیت3لاکھ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد رمضان کی دوکان سے سامان مالیت50ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد عمران کے بھانہ سے مویشی مالیت3لاکھ، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے کنیزہ مائی کیگھر سے دو بکریاں مالیت40ہزار، غلام نازک کیگھر سے سامان مالیت31ہزار، محمد افضل کی دوکان سینقدی ودیگر سامان مالیت5لاکھ40ہزارجبکہ صدر جلالپور کے علاقے افضل کیگھر سے گائے مالیت2لاکھ چوری ہوگئے، واقعات کے متعلق پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -