سلاٹر ہاؤسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی  کیلئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت

  سلاٹر ہاؤسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی  کیلئے جامع پلان مرتب کرنے کی ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاسز کے امور کو ایک متعلقہ محکمے یا ادارے کے (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

پاس یکجا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور غیر قانونی سلاٹرنگ روکنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے۔ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ اور ایسے مویشی پال کاشتکار جن کے جانور مر جائیں، انہیں معاوضے کی ادائیگی کیلئے بزنس ماڈل کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ سلاٹر ہاسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور سلاٹر ہاسز کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی ہیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -