عمران خان سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں گلے شکوے ہوتے ر ہتے ہیں، فواد 

  عمران خان سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں گلے شکوے ہوتے ر ہتے ہیں، فواد 

  

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن عمرا ن خان کی ذات سے کسی کو مسئلہ نہیں، سیاسی جماعتوں کے انٹرنل اسٹر کچر اور صوبوں کے فریم ورکس پر بحث ہونی چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا بہت جلد ڈرونز اتھارٹی لا رہے ہیں، تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے، دو کمپنیو ں نے پاکستان میں ڈرونز بنا نا شروع کر دیے ہیں، ڈرونز ٹیکنالوجی کیلئے سافٹ ویئر میں ہم بہت بہتر تاہم ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں، ڈرونز کا استعمال زرعی شعبے میں کریں گے۔ فور وہیل الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لا رہے ہیں، اگلے پانچ سال میں روایتی گاڑیوں سے الیکٹرک وہیکل پر جائیں گے، کو شش ہے الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کر دیں، جلد اپنی ڈائلسسز، ایکس رے اور وینٹی لیٹرز مشین خود بنائیں گے، جتنا پیسہ ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روا یتی صنعت میں نہیں ہے۔ یہ بات صحیح نہیں کہ حکومت وعدے پورے نہیں کر رہی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور وہ کر رہے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات صوبے کے پاس ہیں، کراچی کی سڑکیں خراب ہیں تو یہ معاملہ صوبائی ہے، اگلی بار سندھ میں بھی صوبائی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، صوبائی محکموں میں خرابی ضرور ہے، ہمیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بات کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -