ایف آئی اے کا چھاپہ‘ منی لانڈرنگ  کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار 

  ایف آئی اے کا چھاپہ‘ منی لانڈرنگ  کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار 

  

ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ٹیم نے  عارف والا ضلع پاکپتن میں  چھاپہ مار غیر ملکی کرنسی اور منی لانڈرنگ کی خرید و فروخت کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک شخص (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

کو گرفتار کرلیا ہے۔جس نے بظاہر جالندھر جیولر کے نام سے دکان بنائی ہوئی تھی۔گرفتار ہونے والے  شخص کی نام کی شناخت فرحت علی سے ہوئی ہے۔ایف آئی اے نے ملزم سے دوران تلاشی  سعودی ریال 6500۔100 عمانی بیسہ۔پاکستانی کرنسی سات لاکھ 15 ہزار روپے۔دو موبائل فوز۔ مختلف بینکوں کے اکانٹس میں سے 10 کتابیں چیک کیں۔15 شناختی کارڈز کی کاپیاں۔بینک سے متعلق دستاویزات۔ پاسپورٹ - ایرانی ریال 5000 برامد ہوئے۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -