شفقت حسنین بھٹہ مرحوم کی دینی‘ سماجی  خدمات مدتوں یاد رکھی جائینگی‘ مولانا عبدالخبیر  آزاد اور دیگر کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

شفقت حسنین بھٹہ مرحوم کی دینی‘ سماجی  خدمات مدتوں یاد رکھی جائینگی‘ مولانا ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین، سفیر امن خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید ابوالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کی دھرتی ملتان اتحاد بین المسلمین کے داعی شفقت حسنین بھٹہ جیسی اہم ہستی (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

سے محروم ہو گئی جنہوں نے اپنی ساری زندگی عشق رسول ؐ، محبت اہلبیتؓ و صحابہ ؓ میں گزاری مرحوم کی دینی، سیاسی، سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاڈپٹی کمشنر محمد عامر خٹک، اراکین صوبائی اسمبلی سلیم اختر لابر، قاسم خان لنگاہ، علامہ عبد الحق مجاہد، علامہ مجاہد حسین گردیزی، پروفیسر مظہر گیلانی، سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ شفقت حسنین بھٹہ شیعہ سنی مکتب فکر سمیت تمام شعبہ ہائے میں مقبول تھے جنہوں نے ہمیشہ اتحاد، اخوت، امن، رواداری کے پیغام کو پاکستان بھر میں عام کیا امید کرتے ہیں کہ مرحوم کے صاحب زادگان اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری امام حسین ؓ کونسل کے مرکزی نومنتخب صدر خاور شفقت بھٹہ، سہیل حسنین بھٹہ کے والد سابق ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب وتحفظ عزاداری امام حسین ؓ کونسل کے سابق مرکزی صدر شفقت حسنین بھٹہ مرحوم کی دینی، سیاسی، سماجی خدمات کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیا  اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی جبکہ تعزیتی ریفرنس میں مولانا کاظم نقوی، سید علی رضا گردیزی، علامہ سید سلطان شاہ، علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ سید عون عباس،‘مولانا اللہ وسایا، ڈاکٹر شرافت خان بھٹہ، مولانا خالد سیف اللہ، ڈاکٹرسید تراب شاہ، عون حسنین بھٹہ، مہر عبد الخالق مرالی‘ میاں اجمل عباس‘مفتی سید حامد حسن‘ غازی عبد الرحمن‘پیر محمد شاہ حسین، علامہ عنایت اللہ رحمانی، ملک شجر عباس کھوکھر، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، علامہ سید انتظار حسین، مہر مذین چاون، سید اصغر نقوی، کاشف مہدی، ساجد رضا تھہیم،، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ انوارالحق مجاہد، علامہ سید امیر حسین، مخدوم سید مشاہد عباس شمسی،مخدوم ظہور شمسی،، میثم بھٹہ، سید سہیل عابدی،،انجینئر سخاوت علی،نے بھی مرحوم کی خدمات کو سراہا تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ وہ اپنے والد کے اتحاد بین المسلمین کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں وہ یک جاں و قلب ہو کر اسلام و پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ان کے دروازے بلاتفریق تمام مکتب فکر و شعبہ ہائے کے لئے کھلے ہیں میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں ڈھارس دی اور حوصلہ دیا۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -