بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں افغان امن مذاکرات کے موضوع پر ویبینار 

    بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں افغان امن مذاکرات کے موضوع پر ویبینار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) شعبہ بین الاقوامی تعلقات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام نئی امریکی انتظامیہ کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغان امن مذاکرات کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے خطاب سے اس ویبینار کا آغاز کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مارون جی وائن بام ڈائریکٹر مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
واشنگٹن ڈی سی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ نئے امریکی صدر کی جانب سے ایسے سفارتی اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں جس سے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری مذاکراتی عمل جاری رہے اور افغانستان میں سیاسی استحکام قائم ہو۔ سربراہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز لطیف نے اپنے خطاب میں افغانستان کی تازہ سیاسی صورتحال کا تجزیہ پیش کیا۔ 
ویبینار