جنوبی پنجاب میں پہلی بارپائیدار ترقی کا نیا دور شروع‘ چودھری محمد شفیق 

جنوبی پنجاب میں پہلی بارپائیدار ترقی کا نیا دور شروع‘ چودھری محمد شفیق 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے اور وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑ رکھا ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید کے ہمراہ چک 112 پی کے نمبردار و معروف سیاسی شخصیت کی رہائشگاہ پر میاں مسعود اشرف ڈائریکٹر کران لیفان موٹر سائیکل فیکٹری صادق آباد چوہدری  محمد علی، چودھری خضر حیات، (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

چودھری شوکت حیات، چوہدری محمد اصغر و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے بلکہ ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا، نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیاہے، یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو پہلی بار ان کا حق دیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہے اورلوگوں کے کام مقامی طورپر ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا، ماضی میں من پسند علاقوں پروسائل صرف نہ کیے جاتے تو آج جنوبی پنجاب ترقی یافتہ ہوتا، سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بارپائیدار ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے اوراب جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -