بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرنیکا فیصلہ 

بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرنیکا فیصلہ 

  

 خانیوال‘جام پور (بیورونیوز‘ نامہ نگار)بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا، سروے کے ذریعے ایسے بچوں کے بارے میں معلومات لی جائیگی اس سلسلے میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کو بھی فعال کیا جائے گا چائلڈ لیبر کے ذمہ دار کا رخانہ داروں، دکانداروں، اور دیگر افراد کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ،پولیس(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیگی جن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے چائلڈ لیبر کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور انہیں جیل بھجوایا جائے گا۔ جبکہ حکومت نے لیٹریسی کی شرح کوبڑھانے اور ناخواندگی کا خاتمہ کرتے ہوئے ہر شہری تک تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے آؤٹ اف سکولوں بچوں کو داخل کرنے کے لیے ہر ضلع کے سی ای اوز کوٹاسک دے دیا۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب سہیل شہزاد نے بچوں کے داخلہ کے ہدف کو پورا کرتے ہوئے مزید داخلوں کے لیے سکولوں کے مرکزی گیٹ پر داخلہ کے بینز ز وپمفلٹ اویزاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈپٹی ڈی ای او جام پو ڈاکٹر امجد اسلام پتافی نے سب ڈویژن کے مڈل وپرائمری سکولوں کے سربرہان کو نام جاری مراسلہ میں تین دن کے اندر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ان شاء اللہ سکول کھلتے ہی ہدف پور ا کرلیں گے۔ واضع رہے کہ ضلع راجن پور کا ایک لاکھ چرانوے ہزار ہدف پنجاب حکومت کی طرف سے دیے گیا تھا۔ 

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -