لینڈ کروزر پر سیر سپاٹے‘ کم عمر ڈرائیور ایم پی اے کا پوتا نکلا

لینڈ کروزر پر سیر سپاٹے‘ کم عمر ڈرائیور ایم پی اے کا پوتا نکلا

  

 ملتان (وقا ئع نگار) بوسن روڈ پر لینڈ کروزر چلانے والا کم عمر ڈرائیور کون ہے۔معلومات سامنے آگئی۔ننھا ڈرائیور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 269 سردار اظہر عباس چانڈیہ کا پوتا ہے۔ فہد کے والد مظہر عباس ہیں۔جو چوک منڈا مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں اور ملتان میں نواب پور روڈ بھی کوٹھی ہے۔جبکہ کمسن بچے کی لینڈ (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

کروزر چلانے کی ویڈیو کا معاملہ پر لینڈ کروزر ایم این اے4099 تھانہ کینٹ میں بند ہے۔اور گاڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر ہے۔کیونکہ گاڑی کا ایک سال کا ٹوکن ادا نہیں کیا گیا۔گاڑی کا ٹوکن ٹیکسن صرف  30 جون 2020 تک ادا شدہ ہے۔جبکہ ٹوکن ٹیکس برائے سال 2020-2021 ادا شدہ نہیں ہے۔اور  لینڈ کروزر ایم این اے 4099عامر فائن ایکسپورٹس کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ بوسن روڈ پر کچھ روز قبل کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے ہوئے  ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ۔چیف ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار کا نوٹس۔تشکیل کردہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے  بچے کو ٹریس کر کے گاڑی کو  115 دفعہ کے تحت بند کر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر کم عمر بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔جس میں کم عمر کا بچہ لینڈ کروزر اکیلا چلا رہا تھا۔مذکورہ واقعہ کہ ویڈیو وائرل ہونے پر سی ٹی او نوٹس لیا۔اوڑ  02 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم وقت میں بچے تک پہنچ گئے۔گزشتہ روز  بوقت 03:45 بجے شام مذکورہ گاڑی کو تھانہ کینٹ میں دفعہ  115 کے تحت بند کر دیا گیا۔اس دوران بچے کے والد نے از خود پیش ہو کر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان حلفی جمع کروایا۔ ظفر بزدار نے بچے کو بریف کیا اور اسکی فیملی کو آئندہ اسطرح کا قدم نہ اٹھانے کی بابت تنبہیہ کی۔ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کم عمر ڈرائیور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -