تنخوا ہ مانگنے پر مالک برہم، گھر یلو ملازم نذرآتش، حالت نازک: ملزم گرفتار 

  تنخوا ہ مانگنے پر مالک برہم، گھر یلو ملازم نذرآتش، حالت نازک: ملزم گرفتار 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں تنخواہ کا مطالبہ کرنے (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

پر بااثر سنگدل مالک نے مبینہ طور  گھریلو ملازم کو آگ لگا دی،تشویشناک حالت برن یونٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں داخل کروایاگیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق محمد ارشاد واپڈا ٹاون ملتان میں عمر اکرم کے گھر کے کام کاج کے لیے ملازمت کرتا تھا،کئی مہینوں سے عمر اکرم نے اسے تنخواہ نہ دی،بار بار مطالبہ کرنے پر ملزم عمر اکرم طیش میں آ گیا اور ارشاد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے ارشاد شدید جھلس گیا،ارشاد کے گھر والوں نے اسے بمشکل برن یونٹ پہنچایا جہاں وہ وینٹیلیٹر پر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے،ڈاکٹروں کیمطابق اس کیزندگی خطرے میں ہے،بااثر سنگدل مالک عمر اکرم کے خلاف ارشاد کے والد رفیق نے تھانہ بی زیڈ میں درخواست دی مگر پولیس نے بااثر عمر اکرم کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی،ارشاد کے والد رفیق نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ایمپلائز میونسپل ویلفیئر یونین سی بی اے کے سرپرست ملک منیر ہانس سے مدد کی درخواست جس پر ملک منیر ہانس نے ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ سے رابطہ کیا اور انہیں حقائق سے آگاہ کیا،ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر جاکر خود تفتیش کی اور حقائق سامنے آنے پر ملزم عمر اکرم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

حالت نازک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -