شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان کا ریمانڈ منظور
ملتان (خصوصی رپو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیرون ملک دوبئی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔قبل (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)
ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالسعیدی کے خلاف شہری نے دو لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اس کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2018 میں رقم بٹوری تھی دریں اثنا اسی تھانہ کی پولیس کے مطابق ملزم شہباز علی نے شہری ساجد رفیق کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2017 میں 4 لاکھ 17 ہزار روپے بٹورے تھے ملزمان نے ویزا فراہم کرنے کی عوض رقم ہتھیائی۔ ویزا فراہم کیا گیا نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے ملزمان سے رقم کی برآمدگی اور تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
ملازمت