جمشید دستی اور ساتھیوں کے خلاف آئل  ٹینکر چوری اور ڈکیتی کے مقدمہ میں  ضمانتوں پر سماعت 9 فروری تک ملتوی

  جمشید دستی اور ساتھیوں کے خلاف آئل  ٹینکر چوری اور ڈکیتی کے مقدمہ میں  ...

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق رکن قومی اسمبلی و عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے ساتھیوں کے خلاف آئل ٹینکر چوری اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ضمانتوں پر سماعت 9 فروری تک ملتوی (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

کر دی ہے۔ مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد اکبر اور ریاض کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری عدالت عالیہ کے ایک بنچ جبکہ ملزم اعظم کی دیگر بنچ میں زیر سماعت تھی جن کو گزشتہ سماعت پر یکجا کردیا گیا تھا۔ ملزمان کے وکیل نے ضمانتوں کی درخواستیں یکجا طور پر سماعت کرنے کی استدعا کی تھی۔ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ جمشید خان اور پٹشنرز کے خلاف پولیس تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے ایف آئی آر نمبر 20 درج کی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا تھا۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -