صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں ترجمہ کیساتھ قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے پر اتفاق 

صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں ترجمہ کیساتھ قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے ...

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کی سربراہی میں چوتھی سالانہ اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وومن یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے سربراہان سمیت ماہرین تعلیم اور کونسل ممبران نے شرکت کی۔ سالانہ اکیڈمک کونسل اجلاس میں گورنمنٹ صادق کالج(بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

 وومن یونیورسٹی کے شعبہ سائنس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی اور شعبہ آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کی ڈین پروفیسرثریا طلعت، اسلامیہ یونیورسٹی سے شعبہ ریاضی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی اور سابق پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر نصرللہ خان، یونیورسٹی آف ایگرکلچر فیصل آباد سے شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد، کامسیٹس یونیورسٹی لاہور سے آن لائن اجلاس میں شریک شعبہ فزکس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور سے چئیرمین اپلائیڈ سائکالوجی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اور سوشل ریفامر مسز سمیرا سمیع بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں تعلیم سے متعلق ریفارمز کے 23 نکات کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی دیگر یونیورسٹیوں کی طرح گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی میں بھی ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے منظوری دے دی گئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے اکیڈمک کونسل اجلاس میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ وومن یونیورسٹی کو تعلیمی اعتبار سے مزید بہتر بنانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اتفاق

  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -