ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان‘ 27 فروری کو الیکشن‘ مہم تیز 

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان‘ 27 فروری کو الیکشن‘ مہم تیز 

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات برائے سال 2021-2022 کے سلسل میں ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر چوہدری طاہر محمود منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا نے بتایا کہ ایگزیکٹیو کے فیصلے مطابق چندہ جمع کرانے کی حتمی آخری تاریخ 02فروی ہوگی کاغذات نامزدگی 13فروری کو صبح 9بجے سے ایک بجے(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

 تک وصول کئے جائیں گے 15فروری کو جانچ پڑتال،16فروری کو اپیلیں اور 17فروری کو اپیلوں کی سماعت جبکہ 18فروری کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اس طرح ہائیکورٹ بار ملتان کے انتخابات مورخہ 27فروری کو منعقد ہونگے اور صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہوگی درمیان میں 01بجے سے 02بجے تک وقفہ برائے نماز ہو گا اور اسی روز نتیجہ کا اعلان ہو گا انہوں نے مذید بتایا الیکشن بورڈ کے چئیرمین حبیب اللہ نہنگ ہونگے اور ارکان میں چوہدری محمد اکرم اور فیاض الحق شامل ہونگے جبکہ اپیلیٹ بورڈ میں سابق ججز سہیل اقبال بھٹی اور ظفراللہ خان خاکوانی ہونگے اور ریٹرننگ آفیسر کے فرائض جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا انجام دیں گے اجلاس میں نائب صدرطاہر علی قریشی،فنانس سیکرٹری چوہدری احسان گل،ممبر ن ایگزیکٹیواشرف سدھو، فخر رضا ملانہ،محمد اسلم راؤ، راؤ ساجد علی،اظہر اقبال کمبوہ اور شاہدافضل نے شرکت کی۔

مہم تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -