قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘  500 کنال سرکاری اراضی واگذار‘ 60 دکانیں سیل 

قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘  500 کنال سرکاری اراضی واگذار‘ 60 دکانیں سیل 

  

ترنڈہ محمد پناہ (نامہ نگار) قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ کا رات گئے تک آپریشن، 500 کنال سرکاری زرعی اراضی واگزار اور 60 دکانیں سیل۔ تفصیل کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ شاہد حسین سپرا کے زیر نگرانی انتظامی مشینری نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موضع سدھو والی میں سرکاری زرعی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 500 کنال اراضی واگزار کروالی۔جبکہ موضع گل محمد لنگاہ میں مقامی طاقتور قبضہ گروپ نے سرکاری پلاٹوں پر دکانیں (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

 بناکر کرایہ پر دے رکھی تھیں۔انتظامی مشینری نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے 60 دکانوں کو سیل کر کے ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -