پنجاب میں وباء کم ہو رہی ہے، ویکسین ٹرائل مکمل، دستیابی جلد ممکن ہوگی، یا سمین راشد 

پنجاب میں وباء کم ہو رہی ہے، ویکسین ٹرائل مکمل، دستیابی جلد ممکن ہوگی، یا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علا ج جاری ہے اور باقی صوبوں کی نسبت کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔کورونا کی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان آ رہی ہے۔قو می پالیسی کے تحت تمام صوبوں میں کورونا کی ویکسین تقسیم کی جا ئیگی۔ 15 فروری کے بعد اگر مریضوں میں واضح کمی ہوئی تو(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)
 راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں ڈائیلسیز ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر مزید کہا پنجا ب میں اب تک 28لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تشخیص کا عمل جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونے جا رہا ہے۔دسمبر2021تک پنجاب کے تمام 2کروڑ 93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈز تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم کے ویژن کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عملی جامہ پہناکر صوبہ بھر میں صحت سہولت کارڈ کی مد میں 80ارب روپے کی خطیررقم مختص کی ہے، اب تک پنجاب میں 52لاکھ صحت سہولت کارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔2لاکھ 87ہزار سے زائد افراد صحت سہولت کارڈز سے استفادہ کرچکے ہیں۔ صحت سہولت کارڈ کی میعاد 7لاکھ 20ہزار روپے ختم ہو نے پر مزید3لاکھ روپے تک بڑھا دی جائے گی۔ صحت سہولت کارڈ کے حامل افراد 270سے زائد نجی ہسپتالوں میں کسی بھی قسم کی بیماری کا علاج کر وا سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت اور گاوی کے اشتراک سے کوویکس کیساتھ ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں جس کا جائزہ کینیڈا میں لیا جار ہاہے۔اگلے دو سے تین ہفتوں میں ٹرائل کے مکمل نتائج سامنے آجائیں گے۔طے شدہ پالیسی کے مطابق اگلے تین سے چار ماہ کے اندر پاکستان کی بیس فیصد آبادی کیلئے کورونا وائرس کی ویکسین آجائے گی۔کورونا وائرس کی ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، 65سال سے زائدعمر کے افراد اور پھر مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو لگائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لاہور میں ملک کی پہلی ٹا ئیفائیڈ ویکسین مہم کا افتتاح کیا جس کے تحت یکم سے 15فروری تک 9ماہ سے 15سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنا نے میں عا لمی ادارہ صحت اور یونیسیف کا تعاون حاصل ہے۔ وزیراعظم عمران خان عوام کو تعلیم و صحت کے شعبہ جات میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دیکر پا کستا ن کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، اس خواب کو پورا کرنے کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صحت سہولت کارڈ کے حامل افراد کسی بھی ہسپتال میں علاج کی ا نکا ری پر فوری طورپر اپنی شکایت رجسٹرڈ کروائیں جس کا نوٹس لیا جائیگا۔ضلع جھنگ میں صحت سہولت کارڈ کے حامل خاندان کو ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت نہ ملنے سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر کی مکمل تردید کرتے ہوئے انکاکہنا تھا صحت سہولت پروگرام کی سہولیات صرف ہسپتال میں داخلہ کی صورت میں دی جاتی ہے۔ہسپتال سے فراغت کے وقت ایک ہزار روپے کرایہ اور ضرورت پڑنے پرپانچ دن کی دوائی بالکل مفت مہیا کی جاتی ہے۔
یاسمین راشد