ایوان صدر اخراجات میں کفایت شعاری کیلئے عارف علوی کا دہرا معیار
اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے اخراجات میں کفایت شعاری ظاہر کرنے کیلئے ایوان صدر کے چھوٹے ملازمین پر ”چھر ی“چلا دی اور ان کے کئی الاؤنسز ختم کر دیئے جبکہ خود عارف علوی اپنے اہلخانہ کیساتھ اکثر رات کے اوقات میں سرکاری خزانے سے مختلف ہوٹلز پر کھانا کھانے جاتے ہیں،ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا رواں مالی سا ل کا ایوان صدر کا بجٹ 592 ملین روپے ہے اور ایوان صدر کے زیادہ تر اخراجات ملازمین پر پڑتے ہیں، تاہم صدر عارف علوی نے گریڈ 1تا16 کے ملازمین پر چھری چلادی، ا ن کی شادی یا ان کے عزیز و اقارب کے انتقال کے موقع پر ملنے والی 50 ہزار روپے گرانٹ،سابق صدر آصف زرداری کے دور میں ایک وقت کا کھانا مفت دیا جاتا تھا وہ بھی بند کر دیا گیا ہے،لیٹ بیٹھنے والے ملازمین کو ڈراپ کرنے کی سہولت، تنخواہ کیساتھ ملنے والا اعزازیہ بھی ختم کر دیا گیا، ایو ا ن صدر میں کالونی میں رہنے والے چھوٹے ملازمین کی فلیٹ کی تزئین و آئین بھی کئی سال سے نہیں ہو سکی اور اس کیلئے فنڈز کی کمی کا بہانہ بنایا جاتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی تنظیم ایوان صدر میں فنکشن کرنا چاہتی تو اسے کہا جاتا ہے تقریب پر چائے،بسکٹ اخراجات خود بردا شت کریں گے جبکہ پہلے ایسا کبھی نہیں ہوتا تھا،دوسری طرف صدر عارف علوی اکثر اسلام آباد کے مختلف علاقو ں میں ریسٹورنٹس پر کھانا کھا نے جا تے ہیں اوراسکا بل سرکاری خزانے سے ادا کیا جاتا ہے۔اس بارے میں جب ایوان صدر کے ترجمان اختر منیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
ایوان صدر اخراجات