وفاقی وزیرتعلیم کا مکلی قبرستان کا دورہ شٹل سروس خراب ہوگئی اور مجبوراً گاڑی سے اترکرپیدل چلناپڑا
مکلی(این این آئی)وفاقی وزیر شفقت محمود نے مکلی قبرستان کا دورہ کیا اس دوران شٹل سروس خراب ہوگئی اور مجبورا انہیں گاڑی سے اترنا پڑا۔وفاقی وزیر تعلیم و قومی ورثہ مکلی قبرستان کے دورے پرپہنچے جہاں تاریخی قبرستان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی خراب ہوگئی، کچھ دیر تک ڈرائیور گاڑی ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن مجبورا انہیں گاڑی سے اتر کر پیدل چلنا پڑا بعد میں متبادل گاڑی منگوائی گئی اور پھر شفقت محمود اور دیگر اہم شخصیات کو متبادل گاڑی میں سوار کرایا گیا۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو مکلی قبرستان سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
وفاقی وزیرتعلیم