براڈ شیٹ، جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کمیشن کے ٹی او آزر تیار، کمیشن کو خصوصی تحقیقاتی کمیٹیاں بنانیکا اختیار ہو گا

براڈ شیٹ، جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کمیشن کے ٹی او آزر تیار، کمیشن کو خصوصی ...

  

 اسلا م آباد(آن لائن)براڈ شیٹ سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے ایک رکنی کمیشن کے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ پر مشتمل براڈشیٹ کمیشن کے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں، کمیشن کو تحقیقات کیلئے افسران اور ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا۔ٹی اوآرکے مطابق کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری کے عمل اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا، کمیشن 2003 میں براڈشیٹ اور آئی اے آر کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات اور اثرات کی جانچ پڑتال بھی کریگا۔ کمیشن 2008 میں براڈشیٹ کو پاکستان کی جانب سے کی گئی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی کرے گا۔ٹی اوز آرکے مطابق کمیشن یہ دیکھے گا کہ 2008 میں کی گئی ادائیگی جائز تھی؟ ٹی او آر کمیشن 2008 میں 1.5 ملین ڈالر (تقریبا 22 کروڑ روپے)کی غلط ادائیگی کرنے کے ذمہ دار افراد یا عہدیداروں کی نشاندہی کریگا۔ اس بات کی نشاندہی بھی کی جائے گی کہ آیا لندن عدالتوں کے سامنے کیس موثر طریقے سے لڑا گیا؟ٹی او آرزکے مطابق کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ دعویدار کو ادائیگی کرنے کا عمل قانونی اور مقررہ قواعد و طریقہ کار کے مطابق تھا؟ کمیشن تعین کرے گا کہ غیر قانونی طور پر حاصل شدہ اثاثوں کی ریکوری کے لیے دائر کیسز کیوں بند کیے گئے، کمیشن کیسز بند کرنے کے نتیجے میں ملک کو ہونے والی مالی نقصان کا بھی تعین کرے گا، غفلت یا بدانتظامی کے مرتکب کسی بھی فرد یا اتھارٹی کی ذمہ داری کی نشاندہی بھی کی جائے گی  ۔

عظمت سعیدکمیشن

مزید :

صفحہ اول -