کے پی حکومت کی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانے کی تجویز 

کے پی حکومت کی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانے کی تجویز 

  

  اسلام آباد (این این آئی)پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی الیکشن کمیشن کو ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کی تجویز پر فروری کے پہلے ہفتے میں اجلاس طلب کرے گا،الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز پر بھی آئندہ ہفتے اجلاس بلائے گا،دونوں صوبائی حکومتوں کی تجاویز پر حتمی شیڈول کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،الیکشن کمیشن پہلے پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کرے گا،حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد انتخابات کے شیڈول پر کام شروع کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے کے پی حکومت سے تاریخ اور دستاویزات 15 دن کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بلدیاتی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -