کورونا پر حکومتی اقدامات کی پوری دنیا نے تعریف کی

کورونا پر حکومتی اقدامات کی پوری دنیا نے تعریف کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جو ضروری سٹیپ لئے اس کی پوری دنیا نے تعریف کی اور اس بات کو بھی مانا کہ پاکستان نے اس وائرس کے خاتمے کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت بہت اچھا کام کیا جس کی وجہ سے اللہ کا شکر ہے کہ اس وائرس کو زیادہ تباہی مچانے کا موقع نہیں ملا اور اب بھی وزیر اعظم کی یہ پوری کوشش ہے کہ ویکسین منگواکر ہر اس شخص کو اس سے فائدہ دلوایا جائے جو خدانخواستہ اس وائرس کا شکار ہوئے یا جن کو اس وائرس کے کوئی خدشات ہیں حکومت صحت کی سہولیات عوام کو دینے کے لئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے۔
صداقت عباسی

مزید :

صفحہ اول -