پنجاب آرٹس کونسل نے سٹیج اداکاراﺅں پر بڑی پابندی عائد کر دی 

پنجاب آرٹس کونسل نے سٹیج اداکاراﺅں پر بڑی پابندی عائد کر دی 
پنجاب آرٹس کونسل نے سٹیج اداکاراﺅں پر بڑی پابندی عائد کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب آرٹس کونسل نے 30 پنجابی گانوں کی تھیٹرز پر پابندی لگا دی ہے ۔

نجی ٹی وی ” سٹی 42 “ کی رپورٹ کے مطابق اداکارائیں صرف منظور شدہ گانوں پر ہی پرفارم کر سکیں گی،فحش الفاظ اور جنسی بڑھاوے کے ہر گانے پر تھیٹر پرفارمنس پر پابندی ہوگی۔سنسر ریہرسل مکمل اصل ڈرامے کی صورت میں دکھائی جانے پر بھی احکامات جاری ہوں گے۔

واضح رہے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے ملک بھر کے تمام تھیٹرز کو بند کردیاتھا، عالمگیر وباءکورونا وائرس کی وجہ سے شوبز سے وابستہ لوگ پریشانی میں مبتلا تھے کیونکہ مالی بحران سے گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا تھا، سٹیج فنکار نسیم وکی اور ناصر چنیوٹی نے اپنی الگ الگ ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ فنکاروں کی حالت پر رحم کریں جنہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اور ووٹ دیا لیکن آج حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

معروف سٹیج فنکار و ہدایت کار نسیم وکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھاکہ سٹیج فنکاروں نے حکومت کو بہت سپورٹ کیا قطاروں میں لگ کر انہیں ووٹ دیا ،لیکن جو امیدیں ان سے تھی وہ امیدیں پوری نہ ہوئیں اور آج یہ دن ہے کہ فنکار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے انڈسٹری بند ہونے سے ہزاروں فنکار پریشان حال بیٹھے ہے۔

مزید :

قومی -