صنم بلوچ طویل عرصے بعد منظرِ عام پرآگئیں

صنم بلوچ طویل عرصے بعد منظرِ عام پرآگئیں
صنم بلوچ طویل عرصے بعد منظرِ عام پرآگئیں
سورس: Instagram/hiba_bukhariofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی طویل عرصے بعد تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ سیلفی میں حبا بخاری کے ہمراہ نامور اداکارہ و میزبان صنم بلوچ بھی موجود ہیں۔
حبا بخاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھو میرے ساتھ کون ہے، سب کی پسندیدہ صنم بلوچ۔‘
اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’صنم بلوچ سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔‘
ایک طویل عرصے کے بعد صنم بلوچ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہوگئے ہیں اور وہ مختلف تبصرے کرکے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔
اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا۔

مزید :

تفریح -