دلہن بختاور بھٹو کی نئی تصویر سامنے آگئی
کراچی (ویب ڈیسک) بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کی مہندی ڈیزائن کرنے والی خاتون کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا تھا۔
وائرل ہونے والی تصویر میں بختاور بھٹو کے ہاتھ پر اجرک کے ڈیزائن سے مشابہہ مہندی کی ڈیزائن کو دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
بختاور بھٹو تصویر میں بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
بختاور بھٹو نے اپنی مہندی والے دن سندھی ثقافت کو یاد رکھا، اور ہاتھوں پر مہندی سے اجرک والا ڈیزائن بنوایا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔