پب جی اور ٹک ٹاک پر پابندی لگوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ، عدالت میں کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہائیکورٹ میں بیگو ، ٹک ٹاک اور پب جی گیم پر پابندی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے معاشرے میں بے حیائی پھیل رہی ہے ، ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے بہت سی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ، بھارت سمیت دنیا کے 59 ممالک نے ان ایپس پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔