صدرمملکت کا شہہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ، جوانوں کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت

صدرمملکت کا شہہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ، جوانوں کی خدمات اور بہادری ...
صدرمملکت کا شہہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ، جوانوں کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے  24 اور 27 دسمبر کو بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، انہوں نے نائب صوبیدار محمد گلزار خان، سپاہی فیصل عباس ، سپاہی عبدالوکیل، سپاہی جمال خان، سپاہی شیر زمان، سپاہی فقیر محمد اور سپاہی عبدالرؤف کے اہل ِ خانہ سے بات کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صدر مملکت  نے حوالدار شعیب علی اور نائک محمد یاسین کے اہلِ خانہ سے بھی بات چیت کی،  صدر مملکت  نے شہداء کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی  نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا اور کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -