بی آر ٹی میں کتنا کمیشن لیا؟ صحافی کے سوال پر پرویز خٹک لال پیلے لیکن پھر کیا جواب دیا؟ یقین کرنا مشکل

بی آر ٹی میں کتنا کمیشن لیا؟ صحافی کے سوال پر پرویز خٹک لال پیلے لیکن پھر کیا ...
بی آر ٹی میں کتنا کمیشن لیا؟ صحافی کے سوال پر پرویز خٹک لال پیلے لیکن پھر کیا جواب دیا؟ یقین کرنا مشکل

  

 پشاور(آن لائن) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کے ماسٹر مائنڈ وزیر دفاع پرویز خٹک کمیشن سے متعلق سوال پر برہم ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 118 ارب روپے میں آپ کو کتنا کمیشن ملا؟ جس پر پرویز خٹک غصے سے تلملا اٹھے اور کہا کہ آپ خود چور ہیں جو یہ الزام لگا رہے ہیں،آپ کو کتنے پیسے ملے ہیں یہ سوال کرنے کے؟ مجھ پر کوئی ایک پیسہ بھی حرام کا ثابت کرے تو مجھے گولیاں مار دیں۔

خیال رہے کہ 13اگست 2020کو وزیراعظم عمران خان نے ماس ٹرانزٹ منصوبے بی آر ٹی کا افتتاح کیا تھا تاہم یہ سروس چند ماہ کے دوران کئی حادثات کا شکار رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -