وہ ملک جسے پاکستان نے ایوی ایشن، تربیتی شعبوں میں تعاون کی پیشکش کردی

وہ ملک جسے پاکستان نے ایوی ایشن، تربیتی شعبوں میں تعاون کی پیشکش کردی
وہ ملک جسے پاکستان نے ایوی ایشن، تربیتی شعبوں میں تعاون کی پیشکش کردی

  

اسلام آباد(آن لائن)اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز ا سلا م آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق  میجر جنرل یوسف احمد ال ہنیتی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہا رت کو سراہا اور پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادہ کرنیکی خو اہش کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی جانب سے ایوی ایشن اور تربیت کے شعبوں میں مکمل تعاون کی پیشکش کی، د و نوں معز ز شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل از یں معزز مہمان کی ائیر ہیڈ کوا ر ٹرز آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے ایک چاق و چو بند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -