جعلی لائسنس معاملہ، پائلٹس نے امتحان دینے کا ایسا وقت ظاہر کر دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی ، مقدمے اور گرفتاریاں شروع 

جعلی لائسنس معاملہ، پائلٹس نے امتحان دینے کا ایسا وقت ظاہر کر دیا کہ جان کر ...
جعلی لائسنس معاملہ، پائلٹس نے امتحان دینے کا ایسا وقت ظاہر کر دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی ، مقدمے اور گرفتاریاں شروع 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جعلی لائسنس کے امتحانات کے باعث سول ایوی ایشن افسران کیخلاف 3 مقدمات درج کرتے ہوئے چھ افسروں کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمات میں لائسنس برانچ، پائلٹس اور دیگر کا ذکر کیا گیا ہے ، مقدمات کا اندراج ڈپٹی ڈائریکٹرسول ایوی ایشن کی درخواست پر کیا گیا، مقدمات میں 40 پائلٹس، 8 افسران اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ چھ افسران کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

پائلٹس اور افسران کے خلاف مقدمات جعلی لائسنس کے امتحانات کے باعث درج ہوئے ،لائسنس کے امتحانات چھٹی کے روز ظاہر کیے جانے کا بھی انکشاف ہواہے جبکہ کچھ پائلٹس کا وقت تب کا ہے جب وہ فلائٹس پر تھے ، لائسنس برانچ اورپائلٹ کے ریکارڈ کو تحویل میں لیا گیا۔

ایف آئی اے نے مقدمات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمود حسین، سپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس،پائلٹ عمرثقلین، ایڈیشنل ڈائریکٹرلائسنس برانچ سول ایوی ایشن خالدمحمود، سینئرجوائنٹ ڈائریکٹرسی اے اے فیصل منصور، جوائنٹ ڈائریکٹرآصف الحق کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -