یکم فروری سے پٹرول کتنا مہنگا ہونے جارہاہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی 

یکم فروری سے پٹرول کتنا مہنگا ہونے جارہاہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے ...
یکم فروری سے پٹرول کتنا مہنگا ہونے جارہاہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے یکم فروری سے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے ، فروری کے آغاز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے ، سمری میں پیٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 7، لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمر ان خان دیں گے ، اوگرا نے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، پیٹرول پر اس وقت 21روپے 56پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر 23روپے 9پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -