ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے: حمزہ شہباز

ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے: حمزہ شہباز
ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے: حمزہ شہباز

  

لاہور (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، حکومت اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ کوئی انتہا ہوگی، اب کہہ رہے ہیں ٹرانسپرنسی کی رپورٹ ماضی کے ڈیٹا پر مشتمل ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جھوٹ بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، یہ جتنے مرضی جھوٹے کمیشن بنالیں عوام کو حقائق پتہ چل چکے، حکومت گردشی قرض اور دیگر مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی، حکومت کب تک اپنی ناکامی سابق حکومتوں پر ڈالے گی، فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے التوا کا شکار ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -