ملائیشیاءمیں ضبط طیارہ پاکستان کے حوالے لیکن وہ پاکستان کب پہنچے گا اور کس طرح ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں 

ملائیشیاءمیں ضبط طیارہ پاکستان کے حوالے لیکن وہ پاکستان کب پہنچے گا اور کس ...
ملائیشیاءمیں ضبط طیارہ پاکستان کے حوالے لیکن وہ پاکستان کب پہنچے گا اور کس طرح ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملائیشیاءمیں ضبط کیا گیا پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کا طیارہ دو روز قبل پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا جو کہ آج شام چار بجے کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو اسلام آباد واپس لانے کیلئے عملہ ملائیشیاءبھیجا گیا تھا جو کہ پروز کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے آج شام پاکستان پہنچے گا ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے تھے جس کے بعد باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں درج کیس خارج ہوگیا ہے اور ضبط کیا گیا طیارہ قومی ایئر لائن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے نے طیارے کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کی گئی تھی اور کہاگیا تھا کہ آج جہاز کے عملے کو ملائیشیا روانہ کیا جائے گا اور اگلے دو روز میں طیارے کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو دوبارہ مسافر طیارے کے طور پر ہی آپریٹ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -