پاکستان کی پہلی خواجہ سرا اداکارہ رمل علی کی بھی سیاست میں انٹری، کس پارٹی میں شامل ہوگئیں؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں بااثر شخص سے تشدد کا نشانہ بننے کے چند روز بعد ہی پاکستان کی پہلی خواجہ سراءاداکارہ رمل علی نے بھی سیاست میں انٹری دیدی اور اس سلسلے میں باضابطہ طورپر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت بھی اختیار کرلی،انہیں صنفی امتیاز کیلئے کوارڈینیٹر مقرر کردیا گیا ۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ اپنے جیسوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔
رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے، اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ میں انتقام کیلئے سیاست میں آئی،لاہور میں ہونیوالے واقعے نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا، تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ وہ مسترد کیے گئے لوگوں کی امید بنیں گی اور ویلفیئر سیکٹر پر توجہ دیں گی ۔
Posted by Rimal Ali on Sunday, August 14, 2016
اداکارہ نے مزید بتایا کہ سیاست میں شمولیت کے باوجود وہ شوبز جاری رکھیں گی ، ان دنوں کئی پراجیکٹس میں مصروف ہیںاور فینز آئندہ دنوں میں دیکھ بھی سکیں گے ۔
Posted by Rimal Ali on Wednesday, July 20, 2016
یادرہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی رمل علی نے الزام لگایا تھا کہ اٹک کے رہائشی جہانزیب خان نے انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور سر، بھنویں مونڈدیئے ۔