عدالتی احکامات کی روشنی میں تجاوزات ہٹوانے کیلئے ڈی سی عمر کوٹ نے زمینوں پر قبضوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

عدالتی احکامات کی روشنی میں تجاوزات ہٹوانے کیلئے ڈی سی عمر کوٹ نے زمینوں پر ...
عدالتی احکامات کی روشنی میں تجاوزات ہٹوانے کیلئے ڈی سی عمر کوٹ نے زمینوں پر قبضوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری زمینوں سے ناجائز تجاوزات ختم کرنے  ڈپٹی  کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ  اپنے اپنے محکموں کے سرکاری زمینوں سے ناجائز تجاوزا ت ہٹانے کیلئے دیرپہ اور مستقل بنیادوں پر حکمت عملی بنا کر رپورٹ ڈی سی آفس میں  جمع کروائیں تاکہ ان سرکاری ملکیت سے تجاوزات ہٹائے جا سکیں۔

دربار ہال عمرکوٹ میں ہونیوالے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ سرکاری زمینیں حکومت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عمرکوٹ ضلع میں محکمہ لائیوسٹاک کی 25ایکڑ سرکاری زرعی زمین پر قبضہ جات ہیں، اسی طرح محکمہ زراعت کی 58ایکڑ زمین پر لوگوں کے ناجائز تجاوزات ہیں جنہیں ہٹانے کی ضرورت ہے جس پر ڈپٹی کمشنر  نے روینیو اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اپنا فعال کردار ادا کریں، ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔

انہوں نےہدایت کی کہ  تجاوزات ختم کروانے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت لوگوں کو نوٹس دے کر اراضی خالی کروائیں، بصورت دیگر  قابضین کے خلاف ایف آئی  آر درج کرواکر قانونی کاروائی کی جائے۔