” افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابراعوان کو چیلنج کیا کہ مجھے قبضہ مافیا ثابت کرنے کے ثبوت لائیں “ پھر تحریک انصاف کے رہنما نے کیا کیا ؟ حامد میر کا انکشاف 

” افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابراعوان کو چیلنج کیا کہ مجھے قبضہ مافیا ...
” افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابراعوان کو چیلنج کیا کہ مجھے قبضہ مافیا ثابت کرنے کے ثبوت لائیں “ پھر تحریک انصاف کے رہنما نے کیا کیا ؟ حامد میر کا انکشاف 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی کے اجلاس دوران بابراعوان کو چیلنج کیا لیکن وہ خاموشی سے بیٹھے رہے ۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابر اعوان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاآپ نے مجھے قبضہ گروپ قرار دیا ثبوت لیکر آئیں میں نے بنی گالہ میں اپنا گھر بارہ لاکھ میں ریگولرائز نہیں کرایا میں نے گھر کی زمین جائز طریقے سے خریدی لیکن بابر اعوان چپ ایوان میں بیٹھے رہے۔“

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل آپریشن کے دوران کھوکھر ہاﺅس کا کافی حصہ گرا دیا تھا اور اس حوالے سے عمران خان نے آج ساہیوال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں نے قبضہ مافیا کے محل کو گرتے ہوئے دیکھا ، قبضہ مافیا کی پشت پناہی سابق وزیراعظم کر رہا تھا ۔

مزید :

قومی -