عمران خان کی رہائشگاہ سے چار کلومیٹر دور بنی گالہ میں شدید فائرنگ کا واقعہ اور پولیس کی بے خبری ،مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟ حیران کن تفصیلات 

عمران خان کی رہائشگاہ سے چار کلومیٹر دور بنی گالہ میں شدید فائرنگ کا واقعہ ...
عمران خان کی رہائشگاہ سے چار کلومیٹر دور بنی گالہ میں شدید فائرنگ کا واقعہ اور پولیس کی بے خبری ،مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟ حیران کن تفصیلات 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےسینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کےخلاف دہشت گردی،قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،یہ واقعہ عمران خان کی بنی گالہ میں رہائشگاہ سے چار کلومیٹر دو ر پیش آیاتھا جہاں رات دوبجے شروع ہونے والی فائرنگ صبح چھ سے سات بجے تک جاری رہی لیکن پولیس تاخیر سے پہنچی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقامی شہریوں کی قیمتی اراضی پرقبضہ کرنے کے دوران با اثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت ہوئی، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئرصوبائی وزیراورپارک ویوسوسائٹی کے مالک  عبدالعلیم خان خلاف دہشتگردی ، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس حکام نے مجرمانہ غفلت اورملزمان کی پشت پناہی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ کو فوری طورپرمعطل کردیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے چوہدری گلبازکی گردن میں بائیں جانب گولی لگی جبکہ نصیرحسین شاہ کے سر کے بائیں جانب کنپٹی کے اوپر فائر لگا، جس سے دونوں شدید زخمی ہوئے، چونکہ ملزمان نے رقبہ پر جانے کے تمام راستے بند کررکھےتھےتاکہ کوئی آ جا نہ سکے،راستے بند ہونے کے باعث چوہدری گلبازکو پمزہسپتال پہنچانے میں تاخیرہوئی اوروہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق پارک ویوسوسائٹی کے مالک  عبدالعلیم خان، ملک طاہر، مرزا نوید، فضیل ولد نذیراورسہیل ولد فضیل کے ایماءپرملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس نے موقع سے دو ملزمان فیصل رحمان اور قاسم علی کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے۔

مزید :

قومی -