نعمان علی کا شاندار ڈیبیو، شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آ گئے

نعمان علی کا شاندار ڈیبیو، شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آ گئے
نعمان علی کا شاندار ڈیبیو، شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آ گئے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کیلئے جیتنا بہت ضروری تھا۔ بے شک حالات ہمارے لئے موزوں تھے لیکن اس کے باوجود بھی ہماری ٹیم نے سخت مقابلہ کیا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی پاکستان کی ٹیم بہترین ہے، نعمان علی نے اپنا ڈیبیو بہت زبردست کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں سپن کے جادو میں پھنس گئی اور نعمان علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ یاسر شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ 

فواد عالم کو سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -