’گھوڑا، ارتقائی، سائنسی، سماجی اور تاریخی اہمیت‘ کے مصنف ڈاکٹر وقار علی گل نے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل کو اپنی کتاب پیش کی

’گھوڑا، ارتقائی، سائنسی، سماجی اور تاریخی اہمیت‘ کے مصنف ڈاکٹر وقار علی گل ...
’گھوڑا، ارتقائی، سائنسی، سماجی اور تاریخی اہمیت‘ کے مصنف ڈاکٹر وقار علی گل نے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل کو اپنی کتاب پیش کی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن) ڈاکٹر محمود اختر نے کہا ہے کہ گھوڑا ایک ایسا میمل ہے کہ جس کی تمام ارتقائی کڑیاں باہم مربوط ہیں اور اس کے انسانی تہذیب پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار مویشی پال فارمرز سے ایک ملاقات کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسر و مصنف ڈاکٹر وقار علی گل نے انہیں اپنی اردو تصنیف ’ گھوڑا، ارتقائی، سائنسی، سماجی اور تاریخی اہمیت‘ پیش کی جسے اردو سائنسی بورڈ لاہور نے شائع کیا ہے۔ 

اس موقع پہ مصنف نے بتایا کہ یہ کتاب گھوڑے پالنے والے فارمرز کے لئے قومی زبان میں ہونے کی وجہ سے اہمیت کی حامل ہے۔ اس کتاب میں گھوڑوں کی پرورش، تربیت، خوراک، بیماریوں، نسلوں اور ارتقاءکے علاوہ ہربل ادویات پہ بھی وافر مواد موجود ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -