اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ،دہلی پولیس نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ،دہلی پولیس نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی ...
اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ،دہلی پولیس نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے بعد بھارتی پولیس نے اس کو شرارت قرار دے دیا ۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق نئی دہلی میں شام پانچ بجے کے قریب عبد الکلام روڈ پر جندال کے گھر کے قریب ایک کم شدت والا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔بھارتی پولیس نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک شرارت کی گئی ہے تاکہ سنسنی پھیلائی جا سکے ۔بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں تاہم اس کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے ،ایسی صورتحال میں یہ دھماکہ اس احتجاج سے عوامی توجہ ہٹانے کی بھی وجہ بن سکتا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -