سینیٹر شبلی فراز نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بخیئے ادھیڑ دیئے ،آصف زرداری پر بھی سنگین الزام عائد کردیا 

سینیٹر شبلی فراز نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بخیئے ادھیڑ دیئے ،آصف ...
سینیٹر شبلی فراز نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بخیئے ادھیڑ دیئے ،آصف زرداری پر بھی سنگین الزام عائد کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت کا گڑھ ہے ،وزیراعظم نےکراچی کیلئے پیکج کا اعلان کیا، اس پیکج میں سندھ حکومت روڑےاٹکارہی ہے،ان کی کوشش ہے کہ کراچی پیکج کامیاب نہ ہو، سندھ میں جو حکومت رہی ہے اُس نے روشنیوں کے شہر کوکھنڈرات بنادیا،زرداری نے سب کو ساتھ لینے کے چکر میں ملک کو تباہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) جس کی سمتیں مختلف ہوں منزل ایک نہیں ہوسکتی،پیپلزپارٹی کے پاس حکومت ہے وہ کیوں استعفے دے گی اور لانگ مارچ کرے گی ،ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ عمران خان پر دباؤ ڈالا جائے اور کیسز میں ریلیف ملے، پی ڈی ایم کو پذیرائی نہیں ملی کیونکہ انھوں نے اپنے مفادات کیلیے ناٹک رچایا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے وزیراعظم کاروبار اور اقامے پر نوکریاں بھی کررہے تھے ، سینیٹ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت نہ ہو۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلین ٹری سونامی کا اعلان کیا ، اب اس مہم کے دعوے دار پیدا ہوگئے ہیں،ہمیں خوشی ہے کہ انھوں نے شجرکاری کے لیے اب کچھ کام شروع کیا ،سندھ حکومت حیلوں بہانوں سے بنڈل آئی لینڈ منصوبے میں روڑے اٹکا رہی ہے ، سندھ میں روزگار کی فراہمی کے لیے یہ ایک زبردست پروجیکٹ ہوگا،ان کی کوشش ہے کہ کراچی پیکج کامیاب نہ ہو،سندھ حکومت روڑے اٹکانے کے بجائے اس پروجیکٹ میں مثبت کردار ادا کرے ۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا میں سندھ حکومت نےوفاق کی مخالفت کرتےہوئےلاک ڈاون کرکےمعاشی بحران پیدا کیا،سندھ حکومت نے اپنے حصے کی گندم ریلیز نہ کرکے بحران پیدا کیا،اشرافیہ سندھ میں عوام کا خون چوستا رہا ہے،سندھ میں جو حکومت رہی ہے اس نے روشنیوں کے شہر کوکھنڈرات بنادیا ہے، لاڑکانہ کی پسماندہ حالت دیکھ کر اندازہ کرلیں باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟سندھ کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور خدمت کا موقع دیا ہے،تحریک انصاف عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔

مزید :

قومی -