ڈی آئی جی آپریشن لاہور سمیت 8 اعلی افسران کو تبدیل کردیا گیا

ڈی آئی جی آپریشن لاہور سمیت 8 اعلی افسران کو تبدیل کردیا گیا
ڈی آئی جی آپریشن لاہور سمیت 8 اعلی افسران کو تبدیل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی )آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان سمیت گریڈ 20کے آٹھ پولیس افسران کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کو ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سرگودھا،سنئیر سپرٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی )پنجاب ہائی وے پولیس ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،آر پی او ملتان وسیم احمد خان کو ڈی آئی جی کاونٹر ٹیرارزم  ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی کو  آر پی او ملتان، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور شہزادہ سلطان کو  ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب ،تقرری کے منتظر  احمد جمال الرحمن  کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور،  آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی  ٹیکنکل پروکیورمنٹ  پنجاب  جبکہ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن  اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب  احمد ارسلان ملک کو آر پی اوسرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -