بھارت میں اپنے سفارتخانے کے قریب دھماکے کے بعد اسرائیل بھی میدان میں آگیا ،بڑا اعلان کردیا 

بھارت میں اپنے سفارتخانے کے قریب دھماکے کے بعد اسرائیل بھی میدان میں آگیا ...
بھارت میں اپنے سفارتخانے کے قریب دھماکے کے بعد اسرائیل بھی میدان میں آگیا ،بڑا اعلان کردیا 

  

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھارت میں اپنے سفارتخانے کے قریب ہونے والے دھماکے پر ردعمل دے دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے سفارتخانے کے قریب دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اور بھارتی حکام مل کر دھماکے کی تحقیقات کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں شام پانچ بجے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔بھارتی پولیس کے مطابق یہ کم شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید :

بین الاقوامی -