بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،یاد گار لمحات کی تصویریں بھی سامنے آگئیں

بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،یاد گار لمحات کی تصویریں ...
بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،یاد گار لمحات کی تصویریں بھی سامنے آگئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور کی بزنس مین فیملی سے تعلق رکھنے والے محمود چوہدری کے ساتھ ان کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب  میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔شادی کی تقریبات کا آغاز  24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد سے ہوا تھا۔

دو روز قبل بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ اور پُروقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتداء کی مبارک باد ہو- ماشاءاللہ !‘

مزید :

قومی -