افغان امن عمل کے لیے وسیع البنیاد حل تلاش کرنا ہوگا: وزیرخارجہ 

افغان امن عمل کے لیے وسیع البنیاد حل تلاش کرنا ہوگا: وزیرخارجہ 
افغان امن عمل کے لیے وسیع البنیاد حل تلاش کرنا ہوگا: وزیرخارجہ 
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے وسیع البنیاد حل تلاش کرنا ہوگا، افغانستان میں امنشنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او )ممالک میں رابطوں کی مضبوطی کاباعث بنے گا۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (اپری)کے زیر اہتمام افغان امن عمل اور شنگھائی تعاون تنظیم کےموضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل کی کامیابی میں تمام حصہ داروں کی شمولیت یقینی ہونی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کو انتہائی خوش آئند اور امیدافزا سلسلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن عمل کا تسلسل عرصہ دراز سے جاری ہے افغان امن عمل کی تکمیل رابطوں اور تجارت کے لیے منافع بخش ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں رابطےبحیرہ عرب تک رسائی کومضبوط بنائے گا جب کہ یہ رابطےبین العلاقائی رابطوں کومحفوظ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کایہ عمل زیرالتوا توانائی منصوبوں کی تکمیل کاباعث بنے گا، افغانستان میں امن ایس سی او ممالک میں رابطوں کی مضبوطی کاباعث بنے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -